Kanz e Aza

اکیلی ہے زہرا

A noha written by Akhtar Zaidi. Lyrics in Urdu.

کہاں جائے آخر بیابان ہر سو

شکستہ ہے پہلو اکیلی ہے زہرا

رونے پہ پہرا مصائب کا صحرا

اکیلی ہے زہرا


در فاطمہ کو جلایا ہے تم نے

کیا وعدہ اپنا نبھایا ہے تم نے

طمانچے نہ مارو مسلمانوں جاؤ

علی کو بلاؤ اکیلی ہے زہرا

رونے پہ پہرا۔۔۔


بیاں کس سے جاکر کروں درد اپنا

ہے غیروں کی دنیا نہیں کوئی اپنا

کوئی جاکے بابا سے جاکر یہ کہہ دو

کہ لے جاؤ آکر اکیلی ہے زہرا

رونے پہ پہرا۔۔۔


اے لختِ جگر اے حسن ابنِ حیدر

یہ نانا کہ پہلو میں سونے نہ دے گر

تم آجانا پہلو میں سو جانا ماں کے

بقیہ میں یہاں پر اکیلی ہے زہرا

رونے پہ پہرا۔۔۔


شہ کربلا نے کہا روکے ماں سے

یہ مظلوم بیٹے نے مظلوم ماں سے

اکیلا ہوں میں بھی اکیلی ہے زینب

اکیلے ہیں بابا اکیلی ہے زہرا

رونے پہ پہرا۔۔۔


سر مرگ اختر ہے زہرا کا نوحہ

کب آؤ گے مہدی کب آؤ گے بیٹا

خدا کے لئے اب یہ پردہ ہٹاؤ

چلے آؤ آؤ اکیلی ہے زہرا

رونے پہ پہرا۔۔۔