اماں فضہ بتا دے مجھکو پتھر کیوں آرہے ہیں
کیسا ہے یہ چراغاں دل ڈوبے جارہے ہیں
کیا شام آ گیا ہے
اتنا چلے ہیں پیدل کانٹوں پہ سارے قیدی
تھک جاتی چلتے چلتے جلتی اگر زمیں بھی
پیروں کے آبلے بھی آنسوں بہا رہے ہیں
کیا شام آ گیا ہے
اماں فضہ بتا دے۔۔۔
ہیں لوگ کس طرح کے ہم سے دعا کراے
اے قیدیوں دعا دو یہ دن نہ ہم پہ آے
لے کر دعائیں ہم سے دل بھی دکھا رہے ہیں
کیا شام آ گیا ہے
اماں فضہ بتا دے۔۔۔
نیزوں پہ جتنے سر ہیں اک سر ہے ان میں ایسا
آنکھیں ہیں بند اسکی اور خاک پر ہے گرتا
عباس کا یہ سر ہے تیور بتا رہے ہیں
کیا شام آ گیا ہے
اماں فضہ بتا دے۔۔۔
ماؤں کی گودیوں سے لپٹے ہوئے ہیں بچے
ہیں ہاتھ رسیور میں ماؤں کے کیسے جکڑے
بچے جو گر رہے ہیں وہ مرتے جارہے ہیں
کیا شام آ گیا ہے
اماں فضہ بتا دے۔۔۔
نیزے پہ رو رہا ہے مشکل کشا کا بیٹا
نہ محرموں کے لب پر آیا ہے نام میرا
مجھکو کنیز زادے یوں بھی رلا رہے ہیں
کیا شام آ گیا ہے
اماں فضہ بتا دے۔۔۔
سجاد کا کلیجہ صد پاس ہو رہا ہے
اک ایک زخم ان کا اس غم میں رو رہا ہے
زینب کا نام لے کر اعدا بلا رہے ہیں
کیا شام آ گیا ہے
اماں فضہ بتا دے۔۔۔
آیا جو باب ساعت روکے گئے مسافر
کہتا تھا شمر ان کو کرنا ابھی نہ حاضر
دربار کو ابھی ہم دلہن بنا رہے ہیں
کیا شام آ گیا ہے
اماں فضہ بتا دے۔۔۔
ہونے لگی اذانیں کیسے سروں کو ڈھانپے
بازو بندھے ہوئے ہیں خوں رہی ہیں آنکھیں
آنکھوں کے خوں سے رستے خوں میں نہا رہے ہیں
کیا شام آ گیا ہے
اماں فضہ بتا دے۔۔۔
ریحان قیدیوں میں برپا تھا شور گریاں
پلکوں سے کر رہی تھی ماتم جو بنت زہرا
سجاد نوحہ خواں ہیں نوحہ سنا رہے ہیں
کیا شام آ گیا ہے
اماں فضہ بتا دے۔۔۔