سر جھکا کر شہ والا سے یہ غازی نے کہا
اب وہ لشکر ہے کہاں جس کا علمدار ہوں میں
اب تو تنہائی کے حملے ہیں غموں کے ڈیرے
سر کٹاے ہوے سوتے ہیں سپاہی میرے
دم الجھتا ہے میرا قیدیء اعزار ہوں میں
اب وہ لشکر ہے کہاں جس کا علمدار ہوں میں
سر جھکا کر۔۔۔
یہی احساس کےء رہتا ہے مجھکو بے چین
میرے ہوتے ہوے پیاسے رہے طفلانے حسین
اب یہ عالم ہے میرا جینے سے بیزار ہوں میں
اب وہ لشکر ہے کہاں جس کا علمدار ہوں میں
سر جھکا کر۔۔۔
اے میرے مالک و مختار شہنشاہِ امم
دو مجھے اذن تمہیں پیاسی سکینہ کی قسم
نہر کی سمت رواں ہونے کو تیار ہوں میں
اب وہ لشکر ہے کہاں جس کا علمدار ہوں میں
سر جھکا کر۔۔۔
جو تمنا ہے میرے دل میں اجاگر کر دوں
زندگی آپ کے بچوں پہ نچھاور کر دوں
روز اول خداے شہ ابرار ہوں میں
اب وہ لشکر ہے کہاں جس کا علمدار ہوں میں
سر جھکا کر۔۔۔
بیکسی ضعف و نقاہت نہیں دیکھی جاتی
پیاسے بچوں کی یہ حالت نہیں دیکھی جاتی
جان دینے کے لئے بچوں پہ تیار ہوں میں
اب وہ لشکر ہے کہاں جس کا علمدار ہوں میں
سر جھکا کر۔۔۔
غم زدہ بیکسو مظلوم حزینہ کے لئے
جان جاتی ہے چلی جاے سکینہ کے لیےء
آپ کا آپ کے بچوں کا وفادار ہوں میں
اب وہ لشکر ہے کہاں جس کا علمدار ہوں میں
سر جھکا کر۔۔۔
آپ کا اذن جو مل جاے شہنشاہِ حزیں
نہر خیمے میں نہ لاؤں تو میں عباس نہیں
جس کو مانگا تھا علی نے وہی جرار ہوں میں
اب وہ لشکر ہے کہاں جس کا علمدار ہوں میں
سر جھکا کر۔۔۔
خون رونے لگے اس وقت شہ نیک حزال
جس گھڑی شیر دلاور نے فرمایا بلال
آپ پر جان فدا کرنے کا حقدار ہوں میں
اب وہ لشکر ہے کہاں جس کا علمدار ہوں میں
سر جھکا کر۔۔۔