Kanz e Aza

آپ کی دستار

A noha. Lyrics in Urdu.

تر خوں سے ہی آپ کی دستار یا علی

سر پر چلی ہے آپ کے تلوار یا علی


ضربت لگی ہے ایسی کہ رکتا نہیں لہو

لگتا ہے جیسے آپ نے خوں سے کیا وضو

رکتی نہیں ہے خون کی رفتار یا علی

تر خوں سے ہی۔۔۔


محشر بپا ہے کوفے کی گلیوں میں ہاے ہاے

شور و بکا ہے کوفے کی گلیوں میں ہاے ہاے

بیواؤں اور یتیموں کے غم خوار یا علی

تر خوں سے ہی۔۔۔


ماتم بپا ہے آپ کے عرش و زمین پر

ہے کاینات جوگ میں جبریل نوحہ گر

ہے آپ کا زمانہ عزادار یا علی

تر خوں سے ہی۔۔۔


محوِ بکا ہے زینب دلگیر یا علی

کرتے ہیں بین شبر و شبیر یا علی

روتا ہے سر جھکائے علمدار یا علی

تر خوں سے ہی۔۔۔


أہل حرم کے بین سے لرزا ہے آسماں

عباس ماتمی ہے تو کلثوم نوحہ خواں

کربوبلا ہے آج سے تیار یا علی

تر خوں سے ہی۔۔۔


آتی ہے یہ بقیہ سے آواز فاطمہ

بچوں کے سر پر آپ کا سایہ نہیں رہا

لرزیء احمد مختار یا علی

تر خوں سے ہی۔۔۔


فرش عزا بچھا ہے ہوا ماتم علی

سفر ہوا جہان میں برپا غمِ علی

محوِ بکا ہے آپ کے حبدار یا علی

تر خوں سے ہی۔۔۔