Kanz e Aza

آج کی رات سکینہ

A noha written by Hasnain Akbar. Lyrics in Urdu.

بابا آجاؤ یہ بیٹی جو تمہیں پیاری ہے

آج کی رات سکینہ پہ بہت بھاری ہے


آبلے دکھتے ہیں ہوتی ہے چھبن خاروں کی

بڑھتی جاتی ہے اذیت میرے رخسارونکی

یہ ہی حالت بہ خدا ہوتی ہے بیماروں کی

ایسا لگتا ہے کہ مرنے کی یہ تیاری ہے

...آج کی رات سکینہ پہ


اپنی جانب جو بلاتی ہے یہ زنداں کی زمیں

یہ کہیں آپ سے ملنے کا اشارہ تو نہیں

جلد آ جاءیں نہ ہو جائے بس اب دیر کہیں

آپ کے سینے پہ سونے کی میری باری ہے

...آج کی رات سکینہ پہ


اتنا صابر ہے میرا بھائی کہ ہر دکھ سہکے

خون کے آنسوں بہرحال ٹہر جا تے تھے

ہاں مگر مانگا گیا جب سے کنیزی میں مجھے

بھائی سجاد کی آنکھوں سے لہو جاری ہے

...آج کی رات سکینہ پہ


شمر کے دروں نے کر دی ہے کمر میری نڈھال

میرے بالوں کی سفیدی سے عیاں ہے میرا حال

اب مجھے دیکھ کے کرتے ہیں سبھی لوگ سوال

زرد چہرہ ہے کیا اس بچی کو بیماری ہے

...آج کی رات سکینہ پہ


پیار ہے بیٹی سے کتنا یہ بتانا ہوگا

ساتھ میں سارے شہیدوں کو بھی لانا ہوگا

پہلا پرسہ میرا لینے تمہیں آنا ہوگا

آج زنداں میں سکینہ کی عزاداری ہے

...آج کی رات سکینہ پہ


سونچتی ہوں کہ کفن کیسے میرا لا ینگے

کس طرح لاش کو بھیا میری دفنا ینگے

قیدی ہاتھوں سے مجھے کیسے اٹھا پائیں گے

کیسی یہ مالک و مختار کی لاچاری ہے

...آج کی رات سکینہ پہ


خاک پر تھک کے جو بیٹھی تو طمانچے کھاے

ہاے عباس پکاری تو طمانچے کھاے

آپکے نام پہ روءی تو طمانچے کھاے

میرے رخساروں پہ تفصیل لکھی ساری ہے

...آج کی رات سکینہ پہ


باپ کو بیٹی صدا دیکے یہ بولی اکبر

کر دیے بازو نثار اپنے چچا نے مجھ پر

اٹھے گا انکا علم مشک سکینہ لے کر

وہ وفا انکی تھی یہ میری وفاداری ہے

...آج کی رات سکینہ پہ