چین صغرا کو مدینے میں نہیں آتا تھا
باپ کی یاد میں دل اس کا پھٹا آتا تھا
روتی تھی تڑپتی تھی بکا کرتی تھی صغرا
تھا فاطمہ صغرا کے لبوں پر یہی نوحہ
کہتی تھی یہ رو کر صغرا
آجاؤ وطن اے بابا
ہے شہر مدینہ سونا
سونا ہے نبی کا روضہ
ہے چاروں طرف سناٹا
آجاؤ وطن اے بابا۔۔۔
میں کیسے بتاؤں بابا
دن عید کا کیسے گزرا
آنکھوں سے لہو تھا بہتا
آجاؤ وطن اے بابا۔۔۔
کوی ترس اب کھاے
آ کر کے مجھے لے جاے
کب تک میں رہوں گی تنہا
آجاؤ وطن اے بابا۔۔۔
کس طرح سکوں میں پاؤں
دل کیسے میں اب بہلاؤں
اصغر بھی نہیں ہے میرا
آجاؤ وطن اے بابا۔۔۔
جھولا میں جھلاتی اس کو
سینے سے لگاتی اس کو
گر ہوتا وہ ننھا بھیا
آجاؤ وطن اے بابا۔۔۔
یہ خواب ہے جب سے دیکھا
مشکل میں ہے میرا کنبہ
ہے تب سے بہت ہی صدمہ
آجاؤ وطن اے بابا۔۔۔
اب روک قلم اے وایض
سینے میں نہیں دم وایض
مشکل ہے بہت اب لکھنا
آجاؤ وطن اے بابا۔۔۔