خواب صغرا
بہن نے خواب یہ کل شب ہے دیکھا
شبیہ مصطفیٰ بھیا ہمارا
پدر کے ہاتھ سے بنتا ہے دولہا
بہت مسرور ہے خوش ہے سکینہ
دمکتا ہے خوشی سے سب کا چہرہ
لیکن میں نہیں ہوں افسوس میں نہیں ہوں
پھپھی اماں بلاییں لے رہی ہے
بہت فضہ دعائیں دے رہی ہے
ٹھکانہ کیا ہے بہنوں کی خوشی کا
جو مانگے وہ جو چاہے لے رہی ہے
مناتا ہے خوشی کنبہ ہمارا
لیکن میں نہیں ہوں۔۔۔
علی اصغر کو شہ والا بنا کر
بٹھایا ماں نے اکبر کے برابر
ہتھیلی پر رکھی مہندی زرا سی
کھڑے ہیں پاس عباس دلاور
مجھے قاسم نے ہر خیمے میں ڈھونڈا
لیکن میں نہیں ہوں۔۔۔
دلہن کے پاس بیٹھی ہے سکینہ
بہت مسرور ہے غازی کا بیٹا
چچا اکبر کی شادی کی خوشی میں
نیا ملبوس ہے باقر نے پہنے
اچانک مجھکو عابد نے پکارا
لیکن میں نہیں ہوں۔۔۔
مہک سہرے کی یہ بتلا رہی ہے
سواری سیدہ کی آ رہی ہے
نجف سے مرتظی آے ہوے ہے
ہوا تعظیم کرنے جا رہی ھے
ہے آنچل مل کے سب بہنوں نے ڈالا
لیکن میں نہیں ہوں۔۔۔
اچانک خواب ٹوٹا روی صغرا
تھا گھر میں ہر طرف چھایا اندھیرا
تھا لاشوں سے بھرا گنج شہیداں
علی اکبر کے سینے میں تھا نیزہ
میرے بابا تمہیں دینے کو پرسہ
لیکن میں نہیں ہوں۔۔۔
ابھی تو خواب تھا کتنا سہانا
تھا جن ہاتھوں میں دیکھا میں نے کنگنا
وہ سینے کا لہو روکے ہوے تھے
کہاں کی رسم شادی کیسا سہرا
سبھی دیتے ہیں بابا کو سہارا
لیکن میں نہیں ہوں۔۔۔
سمر بہتے رہے صغرا کے آنسوں
بھرے اکبر کے خاک و خوں میں گیسوں
علی اکبر سوے جنت سدھارے
فضا میں رہ گیء بس خون کی بو
جنازہ میں اٹھاتی مل کے بابا
لیکن میں نہیں ہوں۔۔۔