Kanz e Aza

انا لللہ وا

A noha written by Waiz Sultanpuri. Lyrics in Urdu.

انا لللہ وا انا لللہ راجعون


جب عون و محمد کو قضا لے گیء آ کر

یہ کہہ کے بہت رویا ہے زینب کا برادر

انا لللہ وا انا لللہ راجعون


پامال ہوا دشت میں قاسم سے گل تر

بولے حسین لاشے کے ٹکڑوں کو اٹھا کر

انا لللہ وا۔۔۔


جب لے کے چلا مشک و علم شیر دلاور

شبیر بہت روے ہے پرچم پہ یہ لکھ کر

انا لللہ وا۔۔۔


مارا گیا دریا پہ جو سرور کا برادر

کہتے تھے شاہ بھائی کو سینے سے لگا کر

انا لللہ وا۔۔۔


رہوار سے جس وقت گرا دشت میں اکبر

شہ بولے برچھی قلب دشت سے نکال کر

انا لللہ وا۔۔۔


جب لے کے ضعیفی میں چلے لاش اکبر

رو رو کے یہی کہتے تھے ہر ایک قدم پر

انا لللہ وا۔۔۔


جب تیر لگا گردن بے شیر پہ آ کر

منہ چوم کے اصغر کا یہی کہتے تھے سرور

انا لللہ وا۔۔۔


چھ ماہ کے اصغر کا لہو چلو میں لے کر

تکتے تھے آسماں کو نوحہ تھا لبوں پر

انا لللہ وا۔۔۔


وایض جو چلا گردن شبیر پہ خنجر

سجدے میں یہ کہنے لگا زہرا کا گل تر

انا لللہ وا۔۔۔