Kanz e Aza

اندھیرے بن میں

A noha. Lyrics in Urdu.

اندھیرے بن میں ہے بابا سکینہ کیوں چلی آی

لہو میں ڈوبا ہے لاشہ سکینہ کیوں چلی آئی


نہ اب نیند آے گی تم کو نہ اب بابا سلاییں گے

ہے زخمی تیروں سے سینہ سکینہ کیوں چلی آی

اندھیرے بن میں ہے۔۔۔


اکیلی تم بچی ہو باپ کی میت پہ رونے کو

یہاں ہے موت کا پہرہ سکینہ کیوں چلی آی

اندھیرے بن میں ہے۔۔۔


چچا سے کوئی کہہ دے تم ابھی تک رن میں پیاسی ہو

انہیں کے پاس ہے دریا سکینہ کیوں چلی آی

اندھیرے بن میں ہے۔۔۔


پھپھی ہر سمت تم کو دیکھتی اور ڈھونڈتی ہونگی

جلے خیمے میں ہے تنہا سکینہ کیوں چلی آی

اندھیرے بن میں ہے۔۔۔


تمہارے واسطے جو خون ڈوبا ہے دریا پر

تڑپ جاتا ہے وہ لاشہ سکینہ کیوں چلی آئی

اندھیرے بن میں ہے۔۔۔