Kanz e Aza

آؤ رو لیں

A noha. Lyrics in Urdu.

آؤ رو لیں شہ کربلا کو

زندگی کا بھروسہ نہیں ہے

جو بھی گرتا ہے اس غم میں آنسوں

کوئی بیکار جاتا نہیں ہے


چاند ماہ عزا کا جو نکلا

دیکھ کر رو پڑی بنت زہرا

بعد اس چاند کے زندگی میں

کوئی لمحہ خوشی کا نہیں ہے

آؤ رو لیں۔۔۔


چاند بدلی میں چھپ جا تو جا کے

نہ خبر دے محرم کی آ کے

جب سے دیکھا ہے تجھکو فلک پر

میرے سجاد سوتا نہیں ہے

آؤ رو لیں۔۔۔


جب جلے ہونگے خیمے حرم کے

جب چھنی ہونگی سر سے رداییں

گزری ہو گی کیا سیدانیوں پر

وہ سماں دل سے جاتا نہیں ہے

آؤ رو لیں۔۔۔


تیر اتنے لگے ہیں بدن میں

بھای میرا تڑپتا ہے رن میں

دیکھ کر میرے بھیا کے حالت

میرا دم کیوں نکلتا نہیں ہے

آؤ رو لیں۔۔۔


کربلا میں جو جاے گی زینب

کیا بتاے گی بھای کو زینب

چھٹ کے زندان سے جو آ رہے ہیں

ان میں پیاری سکینہ نہیں ہے

آؤ رو لیں۔۔۔


بہر تعظیم اٹھو اے اکبر

پردہ داری کرو میرے دلبر

آ رہی ہے سواری پھپھی کی

جس کا کوئی سہارا نہیں ہے

آؤ رو لیں۔۔۔


مر گیا میرے سارے دلارے

کون‌ محمل سے مجھکو اتارے

اماں فضہ دو آ کے سہارا

پاس عباس میرا نہیں ہے

آؤ رو لیں۔۔۔


جب مدینے میں جاے گی زینب

کیا بتاے گی صغرا کو زینب

وہ نشان رسن بازوؤں پر

نیل اب تک بھی چھوٹا نہیں ہے

آؤ رو لیں۔۔۔