Kanz e Aza

ہو گئے ختم جفا

A noha. Lyrics in Urdu.

اصغرِ بے شِیر کے ساتھ ہو گئے ختم جفا

خود ستم رویا ہے مِل مِل کے گلے تیر کے ساتھ

ہو گئے ختم جفا ۔۔۔


دوڑتی جاتی ہے شہِ اکبرِ دلگیر کے ساتھ

زور چلتا ہے تدبیر کا تقدیر کے ساتھ

ہو گئے ختم جفا ۔۔۔


ننگے پا لگائیں بیمار کو تا شام لعین

بیڑیاں روئیں لہو پائوں کی زنجیر کے ساتھ

ہو گئے ختم جفا ۔۔۔


کِس میں دم تھا جو ردا لیتا سرِ زینب سے

ہائے عباس دلاور نہ تھے ہمشیر کے ساتھ

ہو گئے ختم جفا ۔۔۔


ساتھ چھوڑا نہیں زینب نے کبھی بھائی کا

سر برہنہ پھری در در سرِ شبیر کے ساتھ

ہو گئے ختم جفا ۔۔۔