Kanz e Aza

کوئی غیبت میں

A noha written by Madad Ali John. Lyrics in Urdu.

کوئی غیبت میں بیٹھا خون کے آنسو بہاتا ہے

اُسے زینب کا جب بازار جانا یاد آتا ہے


کوئی غمخوار غیبت میں میسر ہی نہیں اُس کو

سو تنہائی میں ہر نوحہ وہ خود کو ہی سُناتا ہے

کوئی غیبت میں بیٹھا ۔۔۔


اُنہی گلیوں میںچل چل کر جہاں چلتی رہی زینب

نشاں زینب کے قدموں کے وہ ہاتھوں سے مٹاتا ہے

کوئی غیبت میں بیٹھا ۔۔۔


بقیے میںصدائے واہ حسینا گونج اُٹھتی ہے

وہ جب بھی قبرِ زہرا آکے سینے سے لگاتا ہے

کوئی غیبت میں بیٹھا ۔۔۔


نہیں تھمتے ہیں اُس کی آنکھ سے آنسو کسی صورت

اُسے بے شیر کا جب مسکرانہ یاد آتا ہے

کوئی غیبت میں بیٹھا ۔۔۔


پدر کی گود کی خاطر سکینہ جب بھی روتی ہے

وہ لوری باپ کے لہجے میں بیٹی کو سناتا ہے

کوئی غیبت میں بیٹھا ۔۔۔


خیال آتا ہے جب بھی پردئہ زینب کا مہدی کو

کبھی تلوار پر وہ ہاتھ رکھتا ہے ہٹاتا ہے

کوئی غیبت میں بیٹھا ۔۔۔


وہ حُجت ہے اُسی کا کام ہے اِس درد کو سہنا

کسی خاکی کے دل میں جون یہ غم کب سماتا ہے

کوئی غیبت میں بیٹھا ۔۔۔