کوئی مثل شاہ دیں ہو تو آئے
ضعیفی میں جواں کا داغ اٹھاے
اٹھی تعظیم کو ہر موجِ دریا
سر ساحل جونہی عباس آے
کوئی مثل شاہ دیں۔۔۔
ارے لوگوں میرا نوشاہ آیا
لہو کی ہاتھ میں مہندی لگاے
کوئی مثل شاہ دیں۔۔۔
کلیجہ تھام کر چلای مادر
شہ دیں لاشہء قاسم جو لاے
کوئی مثل شاہ دیں۔۔۔
کہو بہنوں سے آنچل سر پہ ڈالے
کوئی نوشاہ کی مسند بچھاے
کوئی مثل شاہ دیں۔۔۔
رخ قاسم سے سہرے کو ہٹا دو
دلہن آتی ہے گھونگھٹ کو ہٹاے
کوئی مثل شاہ دیں۔۔۔
جو دیکھی لاش اکبر کی تو ماں نے
الم سے پوچھ کے چھلے بڑھاے
کوئی مثل شاہ دیں۔۔۔
کہا بانو نے اصغر تم کہاں ہو
یہ مادر اب کسے جھولا جھلاے
کوئی مثل شاہ دیں۔۔۔
ارے بے شیر کی کوی خبر لے
میرا بچہ لحد میں ڈر نہ جاے
کوئی مثل شاہ دیں۔۔۔
چلی آندھی فلک سے خون برسا
شہ بیکس لہو میں جب نہاے
کوئی مثل شاہ دیں۔۔۔
ارے یہ کیا ستم ہے اے لعینوں
بہن بھائی پر رونے بھی نہ پائے
کوئی مثل شاہ دیں۔۔۔
سمجھ لو عشقِ جنت ہے اسی کی
غمِ سرور میں جو آنسوں بہاے
کوئی مثل شاہ دیں۔۔۔