Kanz e Aza

کوئی اور ہو تو لاؤ

A noha written by Urooj Bijnori. Lyrics in Urdu.

دل و جان میر کوثر کوئی اور ہو تو لاؤ

کہ حسین ابنِ حیدر کوی اور ہو تو لاؤ


راہ حق میں بندہ پرور کوئی اور ہو تو لاؤ

جو لٹا سکے بھرا گھر کوی اور ہو تو لاؤ

دل و جان میر کوثر۔۔۔


یہ صداییں آ رہی ہیں مجھے دشتِ کربلا سے

کہ مثال حر مقدر کوئی اور ہو تو لاؤ

دل و جان میر کوثر۔۔۔


جو سناے ذکر کوثر وہ بہت ملیں گے لیکن

جو پالے جام کوثر کوئی اور ہو تو لاؤ

دل و جان میر کوثر۔۔۔


جو کبھی نہ بجھ سکیں گے جو آباد تلک جلیں گے

وہ چراغ ہے بہت کوی اور ہو تو لاؤ

دل و جان میر کوثر۔۔۔


کبھی دین مصطفیٰ کو کبھی مصطفیٰ کی عظمت

جو بچاے جان دے کر کوی اور ہو تو لاؤ

دل و جان میر کوثر۔۔۔


میں عروج چھوڑ تو دوں یہ رسول کا گھرانہ

پر شفیء روز محشر کوئی اور ہو تو لاؤ

دل و جان میر کوثر۔۔۔