Kanz e Aza

چہلم منانے بھای

A noha. Lyrics in Urdu.

چہلم منانے بھای زینب تمہاری آی

پھر ظلم کے شہر میں دیتی ہوی دہائی


بھای وہ میرا اکبر تسکین جان مادر

جنگل میں سو رہی ہے برچی جگر پہ کھا کر

تصویر مصطفیٰ کی امت نے ہے مٹای

چہلم منانے بھای۔۔۔


عباس اٹھ کے دیکھو بازو پہ کیا نشاں ہے

دیتی رہی صداییں بھای میرا کہاں ہے

رسی سے جب ستمگر باندھے میری کلای

چہلم منانے بھای۔۔۔


اب عون نہ محمد کیسی یہ بے بسی ہے

کوئی نہیں ہے میرا اب کیا یہ زندگی ہے

سب یاد آ رہے ہیں ویرانی سی ہے چھای

چہلم منانے بھای۔۔۔


سب قتل ہو گےء جب عابد پہ ظلم ڈھاے

سر سے رداییں چھینی خیمے سبھی جلاے

جب ظلم کے شہر میں شام غریباں آی

چہلم منانے بھای۔۔۔


بھای میں شام کے بھی بازار میں پھری ہوں

بھای میں سر برہنہ دربار میں گیء ہوں

احمد کی میں نواسی میں دربدر پھرای

چہلم منانے بھای۔۔۔