Kanz e Aza

چھوڑتا نہیں ہم کو

A noha. Lyrics in Urdu.

چھوڑتا نہیں ہم کو کربلا کا غم تنہا

ورنہ چل نہیں سکتے ہم تو دو قدم تنہا


شاہ کے عزاداروں تم کو خوف محشر کیا

ضامن شفاعت ہے ایک اشک غم تنہا

چھوڑتا نہیں ہم کو۔۔۔


پھر کوی غم دنیا اس کو چھو نہیں سکتا

بخش دے جسے مالک کربلا کا غم تنہا

چھوڑتا نہیں ہم کو۔۔۔


آج بھی غم شہ پر کتنے تنز ہوتے ہے

بد کدوں کی ضد پر آج بھی حرم تنہا

چھوڑتا نہیں ہم کو۔۔۔


سو گےء کہاں عباس وقت ہے تلاے کا

کب سے راہ تکتے ہیں دشت میں حرم تنہا

چھوڑتا نہیں ہم کو۔۔۔


کتنے عیش مانگو گے خود فریب دیوانوں

کیوں طلب نہیں کرتے کربلا کا غم تنہا

چھوڑتا نہیں ہم کو۔۔۔


کہہ کے یہ سر شہ سے داد چاہی عابد نے

کربلا میں لشکر تھا شام میں ہے ہم تنہا

چھوڑتا نہیں ہم کو۔۔۔


باندھ دے کوی اس میں ایک مشک چھوٹی سی

سونا سونا لگتا ہے پنجہء علم تنہا

چھوڑتا نہیں ہم کو۔۔۔


چشم وقت شاہد ہے ہم حسین والے ہیں

ہر یزید کی ضد پر ہم رہے ہیں ہم تنہا

چھوڑتا نہیں ہم کو۔۔۔


لٹ چکے حرم شہ کے رات آ گیء سر پر

اب تو چھوڑ دے ان کو بانیء ستم تنہا

چھوڑتا نہیں ہم کو۔۔۔