Kanz e Aza

حسین یوں ہوئے

A noha. Lyrics in Urdu.

حسین یوں ہوئے اے مجرئی وطن سے جدا

کہ جیسے بلبل ناشاد ہو چمن سے جدا


وطن میں پھر کی سفر سے نہ جیتے جی آے

عجب گھڑی تھی کہ اکبر ہوے بہن سے جدا


نکالا گردن اصغر سے تیر جب شہہ نے

گَلے سے بہنے لگا خوں جدا دہن سے جدا


سکینہ مر گئی قید ستم میں گھٹ گھٹ کے

مگر نہ چاند سی گردن ہوئی رسن سے جدا


جناں میں پائیں گے گھر اہل بیت کے مدّاح

صلہ خدا سے جدا لیں گے پنجتن سے جدا


سپاہ شام سے نکلا جو حر ملک بولے

وہ آفتاب درخشاں ہؤا گہن سے جدا


شہید ظلم ہیں دونوں نبی کے لخت جگر

غم حسین نہیں ماتم حسن سے جدا