جب سکینہ کو قضا قید میں آئی ہو گی
ہائے عابد نے لحد کیسے بنائی ہو گی
جا کے تصویرِ نبی خون میں نہائی ہو گی
ماں نے اٹھارویں منت نہ بڑھائی ہو گی
جب سکینہ کو۔۔۔
ہائے کیا کیا نہ دلِ شاہ پہ گُزری ہو گی
قبر میں ننھی سی میت کو لِٹائی ہو گی
جب سکینہ کو۔۔۔
آج ہر سمت فضا نوحہ سُناتی ہو گی
پائے عابد میں جو زنجیر پہنائی ہو گی
جب سکینہ کو۔۔۔