Kanz e Aza

تیرا گھر ہو گیا

A noha written by Mirza Murtaza Ali. Lyrics in Urdu.

تیرا گھر ہو گیا ویرانا

اے نانا فریاد ہے


کہتی تھی زینبِ مضطر

اے نانا فریاد ہے

آئی ہوں بھائی کو کھو کر

اے نانا فریاد ہے


بھائی کو مہمان بُلا کر

ہائے ہائے شمرِ ستمگر

حلق پہ پھیرا ہے خنجر

اے نانا فریاد ہے


شب کو رچی تھی شادی

صبح ہوئی بربادی

خاک ہے دولہن کے سر پر

اے نانا فریاد ہے


بالی سکینہ روتی تھی

باپ کے غم میں نہ سوتی تھی

مر گئی زندان میں آ کر

اے نانا فریاد ہے


کٹ گےء سقہ کے بازو

بہہ گیا ارمانوں کا لہو

ہوگےء ہم سب بے چادر

اے نانا فریاد ہے


مارے گئے قاسم اکبر

عون و محمد اور اصغر

اجڑ گیا سب گھر کا گھر

اے نانا فریاد ہے


اصغرِ ناداں تشنہ دہن

مارا گیا وہ غنچہ دہن

تیرستم کا کھا کر

اے نانا فریاد ہے


اکبر و اصغر مارے گئے

عون و محمد مارے گئے

کر ب و بلا میں لُوٹے گئے


آپکی امت نے نانا

عطرت پر وہ ظلم کیا

سر پہ نہیں تھی چادر

اے نانا فریاد ہے


بارہ گلے اور اک رسن

مرزا تھا یہ رنج و محن

بندھے تھے رسی میں کس کر

اے نانا فریاد ہے