تڑپنا وہ اکبر کا کہہ کہہ کے پانی
جھجھکتی قضاء اور اجڑتی جوانی
سرہانے پسر کے پدر سن رہا ہے
ہر ہچکی کی آواز میں پانی پانی
تڑپنا وہ اکبر کا۔۔۔
نہ زینب کی ڈھارس نہ ماں کا سہارا
بھرے گھر سے رخصت ہوی ہےجوانی
تڑپنا وہ اکبر کا۔۔۔
ہے اب جلتے خیموں میں مجبور عابد
بہت پاس شعلے بہت دور پانی
تڑپنا وہ اکبر کا۔۔۔
وہ دربار حاکم وہ لاکھوں کا مجمع
وہ بھای کا قصہ بہن کی زبانی
تڑپنا وہ اکبر کا۔۔۔
قیامت ہے اب انقلاب زمانہ
ضعیفی کے ہاتھوں سے اٹھتی جوانی
تڑپنا وہ اکبر کا۔۔۔
ابلتے ہیں عباس کے رن میں آنسوں
ٹپکتا ہے مشک سکینہ سے پانی
تڑپنا وہ اکبر کا۔۔۔
جب اصغر ہمکتے ہیں ہاتھوں پہ شہ کے
ابلتے ہیں دریا چھلکتا ہے پانی
تڑپنا وہ اکبر کا۔۔۔
لٹے دونوں عاشور کو کربلا میں
نبی کا الم اور علی کی نشانی
تڑپنا وہ اکبر کا۔۔۔
رہے نیل بازو پہ زینب کے باقی
وطن کو گیء کربلا کی نشانی
تڑپنا وہ اکبر کا۔۔۔