تو بڑی دُکھی ہے فاطمہ
اب بھی رو رہی ہے فاطمہ
جو ردا تیری ہے فاطمہ
خون سے بھری ہے فاطمہ
تو بڑی دُکھی ہے۔۔۔
پسلیوں سے رِس رہا ہے خون
سانس لے رہی ہے فاطمہ
تو بڑی دُکھی ہے۔۔۔
چھپ کے دیکھتے ہیں مرتضیٰ
چھپ کے رو رہی ہے فاطمہ
تو بڑی دُکھی ہے۔۔۔
فاطمہ کو کھا گئی یہ بات
جھوٹ کہہ رہی ہے فاطمہ
تو بڑی دُکھی ہے۔۔۔
ٹھوکروں سے مارتے ہو کیوں
دخترِ نبی ص ہے فاطمہ
تو بڑی دُکھی ہے۔۔۔
گر گئے ہیں منہ کے بل علی
آج چل بسی ہے فاطمہ
تو بڑی دُکھی ہے۔۔۔
نیند سے حسین اٹھ گئے
یاد آ رہی ہے فاطمہ
تو بڑی دُکھی ہے۔۔۔
قاتلوں کے نام بھی نا لوں
کیسی بے بسی ہے فاطمہ
تو بڑی دُکھی ہے۔۔۔
میرٓ بس غدیر کے لیئے
آگ پر چلی ہے فاطمہ
تو بڑی دُکھی ہے۔۔۔