Kanz e Aza

بولے اکبر جو وطن

A noha written by Mir Sajjad Mir. Lyrics in Urdu.

بولے اکبر جو وطن لوٹ کے جانا اماں

میری روٹھی ہوی صغرا کو منانا اماں


میرے قدموں کے نشانوں پہ رکھے ہوگی وہ سر

اس سے کہنا نہیں آے گا کبھی اب اکبر

گھر کی دہلیز سے تم اس کو اٹھانا اماں

میری روٹھی۔۔۔

بولے اکبر جو۔۔۔


مرنے سے پہلے گلے مل لیا اکبر سب سے

کاش اک بار میں سینے سے لگا لیتا اسے

میری جانب سے اسے سینے لگانا اماں

میری روٹھی۔۔۔

بولے اکبر جو۔۔۔


پوچھے اصغر کا تو کہہ دینا ہمکتا تھا بہت

نام لیتے تھے تمہارا تو وہ ہنستا تھا بہت

گھٹنیوں چلنے لگا تھا وہ بتانا اماں

میری روٹھی۔۔۔

بولے اکبر جو۔۔۔


اس ردا سے اسے آ جاے گی خوشبو میری

یہ میرا خون ہے سنتے ہی وہ مر جاۓ گی

میری صغرا سے ردا اپنی چھپانا اماں

میری روٹھی۔۔۔

بولے اکبر جو۔۔۔


گر وہ پوچھے کہ میرے بھائی کو کیسے مارا

کہنا بس ہو گیا اللّٰہ کو پیارا صغرا

مجھکو ماری تھی سناں یہ نہ بتانا اماں

میری روٹھی۔۔۔

بولے اکبر جو۔۔۔


اس سے کہنا کہ وہ ناراض نہ ہو عمو سے

وہ تو خود نام مٹاتے ہوے اسکا روے

چاہتے تھے وہ اسے ساتھ میں لانا اماں

میری روٹھی۔۔۔

بولے اکبر جو۔۔۔


وہ ہے بیمار نہ کر پاے گی میلوں کا سفر

بس وہی بیٹھ کے رو لے وہ مجھے شام و سحر

اک نشاں قبر کا آنگن میں بہانا اماں

میری روٹھی۔۔۔

بولے اکبر جو۔۔۔


خط صغرا میری میت پہ سنانا ایسے

جیسے تلقین پڑھا کرتے ہیں بلکل ویسے

دونوں ہاتھوں سے میرا شانہ ہلانا اماں

میری روٹھی۔۔۔

بولے اکبر جو۔۔۔


میر سجاد یہ تھا آخری اکبر کا بیاں

جب مدینے میں تمہیں آے گی آواز اذاں

چھپ کے صغرا سے کہیں آنسوں بہانا اماں

میری روٹھی۔۔۔

بولے اکبر جو۔۔۔