Kanz e Aza

بابا میں کیا کروں

A noha written by Izzat Lakhnavi. Lyrics in Urdu.

رو رو کے بابا جان سے کہتی تھی فاطمہ

بابا میں کیا کروں

دسویں کو کربلا میں میرا گھر اجڑ گیا

ایک دو پہر میں ہاے مقدر بگڑ گیا

بابا میں کیا کروں


عون و محمد اپنے ابو جد کی تھے مثال

زینب کے دونوں لال

ماں نے نثار انہیں بھی برادر پہ کر دیا

پھر بھی میرا حسین جفا سے نہ بچ سکا

بابا میں کیا کروں۔۔۔


قاسم سا نوجواں کے نہایت حسین تھا

کتنا ذہین تھا

اعدا نے اس کی لاش کو پامال کر دیا

نسل حسن کو قطع کیا ہاے کیا کیا

بابا میں کیا کروں۔۔۔


فرزند میرا کتنا جری اور دلیر تھا

شیروں کا شیر تھا

میں دیکھتی رہی میرا عباس مر گیا

شانے کٹا کے نہر پہ غازی گزر گیا

بابا میں کیا کروں۔۔۔


کڑیل جوان آپ کی بالکل شبیہ تھا

کیسا وجیہ تھا

کھا کر سناں کلیجے پہ اکبر گزر گیا

ایک آہ کی حسین نے اور دل پکڑ لیا

بابا میں کیا کروں۔۔۔


اصغر وہ چھ مہینے کی جان ہاے نا تواں

پیاسا تھا بے زباں

لیکن شقی نے تیر سہ شوبا چلا دیا

آغوش میں حسین کی بچہ الٹ گیا

بابا میں کیا کروں۔۔۔


بابا ادھر تو دیکھیےء بلوہء عام میں

اژدہام میں

وہ جا رہا ہے درد رسیدوں کا قافلہ

زینب بھی ساتھ ساتھ چلی ہو کے بے ردا

بابا میں کیا کروں۔۔۔