Kanz e Aza

اے مشک و علم

A noha written by Shahid Jafer. Lyrics in Urdu.

اے مشک و علم حضرت عباس کہاں ہیں

سقائے حرم حضرت عباس کہاں ہیں


سب اہل حرم دیکھ رہیں ہیں شاہ دین کو

ہر آنکھ ہے نم حضرت عباس کہاں ہیں

اے مشک و علم


یوں پیاس کی شدت سے بلکتی ہے سکینہ

رک جائے نہ دم حضرت عباس کہاں ہیں

اے مشک و علم


شبیر جوان لاشے پسر کیسے اٹھائے

گہرا ہے یہ غم حضرت عباس کہاں ہیں

اے مشک و علم


دل بندے علی فاطمہ زہرہ کے دلارے

بہنوں کا بھرم حضرت عباس کہاں ہیں

اے مشک و علم


شبیر سے یہ غربت شبیر نہ پوچھا

اے شاہ امم حضرت عباس کہاں ہیں

اے مشک و علم


حلقہ شاہ مظلوم ہے اور شمر کا خنجر

اب وقت ہے کم حضرت عباس کہاں ہیں

اے مشک و علم


کچھ دہر میں ہو جائے گی اب شام غریباں

اے دشت ستم حضرت عباس کہاں ہیں

اے مشک و علم


کانوں سے گوہر کھینچنے خیموں کو جلانے

بڑھتے ہیں قدم حضرت عباس کہاں ہیں

اے مشک و علم


اک لشکر اشرار مقابل پہ ہے شہید

نرغے میں ہم حضرت عباس کہاں ہیں

اے مشک و علم