Kanz e Aza

اے علمدار حسین

A noha written by Shahid Jafer. Lyrics in Urdu.

اے یداللہ کے بے دست پسر اے عباس

اے علمدار حسین


ڈھونڈتی ہے تجھے ہر اک نظر اے عباس

اے علمدار حسین


تو نمائندہ علی کا ہے سر کرب و بلا

اور علم حق تیرا

تو مدینے سے ہے عطرت کی سپر اے عباس

اے علمدار حسین


جنگ کرنے کی اجازت نہ ملی سرور سے

جانتے تھے انجام

یہ مشیت ہی رہی پیش نظر اے عباس

اے علمدار حسین


حکم پر شاہ کے مشکیزہ و نیزہ لے کر

رخ کیا دریا کا

تو نے سمجھایا اطاعت کا ہنر اے عباس

اے علمدار حسین


لاش خیمے میں نہ لے جائے خدارا ہر گز

سب سے ہوں شرمندہ

شہہ سے کہتا تھا تیرا دیدہ تر اے عباس

اے علمدار حسین


اک ماں روز دعا کرتی ہے بیٹے کی امان

شاہ دیں بچ جائے

تو اسی ماں کا ہے لخت جگر اے عباس

اے علمدار حسین


تیرا سر باندھ کے رومال میں جو رکھا ہے

کیا سبب اس کا ہے

کیوں سناں پر نہیں آیا تیرا سر اے عباس

اے علمدار


وقت شاہد ہے کہ از کرب و بلا کا یہ سرا

کیا مصائب گذرے

طے ہوا کیسے یہ زینب کا سفر اے عباس

اے علمدار حسین