Kanz e Aza

اے علمدار حسین

A noha. Lyrics in Urdu.

آہ افتاد زتن دست علمدار حسین

اے علمدار حسین اے علمدار حسین


اے بہن ماتم عباس علی کیجیےُ بپا

کرتے تھے پیٹ کے سر حضرت شبیر بکا

ہوگیا قتل میرا بھائی نہیں دل کو چین

---آہ افتاد زتن دست

---اے علمدار حسین


دی خبر شہ نے جونہی قتل علمدار ہوئے

چادریں چھن گئی یہ سن کے حرم کے سر سے

کرتی تھی آل عبا شدت آلام سے بین

---آہ افتاد زتن دست

---اے علمدار حسین


اے بہن تیرے برادر کی کمر ٹوٹ گئی

بھائی کا داغ میری قوت دل لوٹ گیء

کیوں نہ ماتم کروں سر پیٹوں کروں روکر بین

---آہ افتاد زتن دست

---اے علمدار حسین


خیمے کے در پہ ابھی تک ہے سکینہ زینب

یہ خبر سن کے نہ مرجائے حزینہ زینب

کس طرح اسکو بتاے گا یہ مظلوم حسین

---آہ افتاد زتن دست

---اے علمدار حسین


ہے کہاں زوجہ عباس یہاں بلواوء

پرسہ ہم دینگے انہیں بچوں کو بھی لے آؤ

ہاے دنیا سے اٹھا مرتظی کا نور عین

---آہ افتاد زتن دست

---اے علمدار حسین