Kanz e Aza

اے سکینہ کے چچا

A noha written by Mir Sajjad Mir. Lyrics in Urdu.

اے سکینہ کے چچا اے میرے بھائی عباس

مار ڈالے گی ہمیں تیری جدائی عباس


وہ نہیں ہوتی تو میں آ بھی نہیں سکتا تھا

تیرے لاشہ پہ مجھے ماں تیری لای عباس

اے سکینہ کے چچا۔۔۔


تم یہاں زیں سے گرے اور وہاں خیمے میں

سر سے زینب کے ردا گر گیء بھای عباس

اے سکینہ کے چچا۔۔۔


کیسے تنہا میں سنبھالوں گا علی اکبر کو

لاش ہم نے ہے ہر ایک مل کے اٹھای عباس

اے سکینہ کے چچا۔۔۔


جس سے شرمندہ ہو تم اسکی قسم دیتا ہوں

آنکھیں کھولے کہ سکینہ نہیں آی عباس

اے سکینہ کے چچا۔۔۔


ہو گےء ہیں تیرے قاسم سے زیادہ ٹکڑے

لاش اٹھاؤں میں تیری کس طرح بھای عباس

اے سکینہ کے چچا۔۔۔


میرا ارمان میرے دل میں نہ رہ جائے کہیں

بھای شبیر کو اب بول دو بھای عباس

اے سکینہ کے چچا۔۔۔


میر سجاد یہ کہتے رہے اکبر سے حسین

میری بتیس برس کی ہے کمای عباس

اے سکینہ کے چچا۔۔۔