اے بےکفن حسین غریب الوطن حسین
اب بھی فلک سے آتی ہے آواز فاطمہ
امّت نے ہاے تجھ کو کفن بھی نہ دیا
---اے بے کفن حسین
آئ نہ کبھی لال تجھے دھوپ میں لےکر
اب تپتی زمین پر ہے تیرا لاشہ بےسر
عریاں بدن حسین غریب الوطن حسین
---اے بے کفن حسین
سوتی تھی سدا لخت جگر تجھکو سلاکر
چکی بھی جو پیسی ہے تو گودی میں لٹا کر
---اے بےکفن حسین
امّت نے خوب اجر رسالت ادا کیا
پامال تیری کو لاش بعد قضا کیا
اے گلبدن حسین غریب الوطن حسین
---اے بے کفن حسین
اف قبر میں بھی چین ملا مجھکو نہ دلبر
تا حشر یونہی روتی رہیگی تیری مادر
وقت محن حسین غریب الوطن حسین
---اے بے کفن حسین
مسرور کام آۓ گا گریہ یہ قبر میں
اے کاش لب پہ ہو میرے نوحہ یہ حشر میں
تشنہ دہن حسین غریب الوطن حسین
---اے بےکفن حسین