ہاے ہاے جواں اکبر جواں اکبر جواں اکبر جواں
خیموں میں ایک کہرام ہے روتی ہے ساری بی بیاں
ہاے ہاے جواں اکبر جواں اکبر جواں اکبر جواں
آواز دی مظلوم نے نانا مدد کو آیےء
کڑیل جواں کی لاش ہے بابا مدد کو آیےء
سینے میں میرے لال کے توڑی ہے قاتل نے سناں
ہاے ہاے جواں۔۔۔
غربت پہ اب شبیر کی ہنستی ہے فوج اشقیاء
میں کھا رہا ہوں ٹھوکریں ملتا نہیں لاشہ تیرا
اکبر مجھے آواز دو تم گر گےء رن میں کہاں
ہاے ہاے جواں۔۔۔
اکبر اٹھو باتیں کرو ایسے نہیں خاموش ہوں
کیا درد ہے ہم سے کہو مت ہاتھ سینے پر رکھو
ہم کو بتاؤ کیا ہوا رگڑو نہ بیٹا ایڑیاں
ہاے ہاے جواں۔۔۔
بابا کی جان ہمت کرو تم تو ہمارے شیر ہو
یہ درد کم ہو جاے گا یا فاطمہ کہتے رہو
ناد علی پڑھ کر ابھی ہم کھینچ لیتے ہیں سناں
ہاے ہاے جواں۔۔۔
کڑیل جواں لاشہ کوئی جب بھی کسی گھر سے اٹھا
لاشے سے اپنے لال کے جب ماں نہ ہو پای جدا
دل نے تڑپ کر دی صدا ہاے علی اکبر کی ماں
ہاے ہاے جواں۔۔۔
بچپن سے تم نے آج تک بابا سے کچھ مانگا نہیں
اب پانی تم کو چاہئیے اور میں پلا سکتا نہیں
تم سے زیادہ خشک ہے بیٹا ہماری خود زباں
ہاے ہاے جواں۔۔۔
سجاد یہ روتے ہوئے آی صداے فاطمہ
خیمے میں لاشہ لے چلو جلدی سے اپنے لال کا
ایسا نہ ہو بیٹا کہیں زینب بھی آ جاے یہاں
ہاے ہاے جواں۔۔۔