کیا سخت معراج ہے کہانی حسین کی
بے وقت کیا مٹی ہے نشانی حسین کی
اکبر کا تھا شباب جوانی حسین کی
اکبر جواں تھے جی سے گزرنے کے دن نہ تھے
اے دشت کربلا ابھی مرنے کے دن نہ تھے
یہ دین سے لگاؤ یہ دنیا سے بے دلی
برچھی ہوا میں آ کے کلیجے سے جب لگی
کیا آن بان تھی کہ پلک تک نہیں ہلی
اکبر جواں تھے جی سے گزرنے کے دن نہ تھے
اے دشت کربلا ابھی مرنے کے دن نہ تھے
کیا تین دن کی پیاس میں تیور دکھا گےء
دنیا کے نوجوانوں کی ہمت بڑھا گےء
پھولوں میں تل رہے تھے سنانوں میں آ گےء
اکبر جواں تھے جی سے گزرنے کے دن نہ تھے
اے دشت کربلا ابھی مرنے کے دن نہ تھے
دیکھیےء موت عالم امکان کس طرح
یہ داغ اٹھا لیا شہ زیشاں نے کس طرح
دولہا بنا کے بھیج دیا ماں نے کس طرح
اکبر جواں تھے جی سے گزرنے کے دن نہ تھے
اے دشت کربلا ابھی مرنے کے دن نہ تھے
رخصت کے وقت بانوے شبیر چپ رہی
بہنیں غریب صورت تصویر چپ رہی
سب ایک سمت زینب دلگیر چپ رہی
اکبر جواں تھے جی سے گزرنے کے دن نہ تھے
اے دشت کربلا ابھی مرنے کے دن نہ تھے
مانا کہ صبر و شکر کا دل میں وفور تھا
بچے کا غم نہ ہو یہ محبت سے دور تھا
مادر کو ان کے بیاہ کا ارماں ضرور تھا
اکبر جواں تھے جی سے گزرنے کے دن نہ تھے
اے دشت کربلا ابھی مرنے کے دن نہ تھے