Kanz e Aza

اکبر تیری بہنا کو

A noha written by Irfan Haider, Zeeshan Abidi. Lyrics in Urdu.

اکبر تیری بہنا کو تیری یاد ستاتی ہے

ویران حویلی میں بیمار بلاتی ہے


اکبر تیرے وعدہ تھا میں لینے کو آؤں گا

بن تیرے میری بہنا سہرا نہ سجاؤں گا

کپڑے تیری شادی کے ہمشیر بناتی ہے

ویران حویلی میں۔۔۔

اکبر تیری بہنا کو۔۔۔


خط بھیجا نہ خود آے کیا بات ہوی بھیا

میں دیس میں تنہا ہوں پردیس میں ہے کنبہ

دن مجھکو رلاتے ہیں شب مجھکو ڈراتی ہے

ویران حویلی میں۔۔۔

اکبر تیری بہنا کو۔۔۔


اس بار جھلاوں میں جھولا علی اصغر کا

دیکھا ہی نہیں کب سے چہرہ علی اصغر کا

روتی ہوں نظر میری جب جھولے پہ جاتی ہے

ویران حویلی میں۔۔۔

اکبر تیری بہنا کو۔۔۔


بھیا تیری صغریٰ کو ڈھارس ہے تیرے دم سے

اتنا تو بتا جاؤ کیوں دور ہوے ہم سے

دن بیت گےء کتنے اب جان یہ جاتی ہے

ویران حویلی میں۔۔۔

اکبر تیری بہنا کو۔۔۔


زخمی تھا تیرا سینہ کل خواب میں دیکھا تھا

کچھ آگ کے شعلے تھے جلتا ہوا جھولا تھا

اس خواب کی صغرا کو تعبیر رلاتی ہے

ویران حویلی میں۔۔۔

اکبر تیری بہنا کو۔۔۔


بیمار شفا پاے اکبر جو میرا آے

بن اپنے مسیحا کے گھٹ گھٹ کے نہ مر جاۓ

دھڑکن تیرے آنے کی بس آس بندھاتی ہے

ویران حویلی میں۔۔۔

اکبر تیری بہنا کو۔۔۔


عباس چچا تم ہی بابا سے کہو جا کر

اکبر نہیں آ سکتے لے جاؤ تم ہی آ کر

دم گھٹتا ہے اکبر کی جب یاد ستاتی ہے

ویران حویلی میں۔۔۔

اکبر تیری بہنا کو۔۔۔


زیشان و رضا کا بھی مقبول ہو یہ پرسہ

زندہ ہے قیامت تک عرفان کا یہ نوحہ

آواز یہ ناصر کی ہر دل کو رلاتی ہے

ویران حویلی میں۔۔۔

اکبر تیری بہنا کو۔۔۔