Kanz e Aza

الم بردار آتا

A noha written by N. Sarwar, J. Jaffri & H. Naqvi. Lyrics in Urdu.

یہ کون ہے فلک سارا لرزتا ہے

یہ کون ہے زمیں کا دل دھڑکتا ہے

الم بردار آتا ہے


یہ لگتا ہے کہ جیسے حیدر کرار آتا ہے

الم بردار آتا ہے الم بردار آتا ہے

الم تھامے حسینی فوج کا سالار آتا ہے

الم بردار آتا ہے


فلک سارا لرزتا ہے زمیں کا دل دھڑکتا ہے

فضا میں شور برپا ہے عدو کا دم نکلتا ہے

جری یہ کون آتا ہے الم کس کا ابھرتا ہے

یزیدی فوج میں ہلچل دلوں پہ خوف چھایا ہے

یہ لگتا ہے کہ جیسے۔۔۔

الم بردار آتا ہے ۔۔۔


جو تھی کرار کی حیبت وہی عباس کی حیبت

خدا کے شیر جیسی ہے علی کے شیر کی طاقت

وہی چہرہ وہی سیرت وہی جزبہ وہی جرت

ابھی آیا نہیں لیکن عدو پہ چھا گیء دہشت

مثال لا فتی شبیر کا سالار آتا ہے

یہ لگتا ہے کہ جیسے۔۔۔

الم بردار آتا ہے ۔۔۔


ابھی یہ شور برپا تھا کہ گونجا حیدری نعرہ

مثال لا فتی غازی اچانک سامنے آیا

مجھے عباس کہتے ہیں جری للکار کر بولا

علمدار حسینی ہوں غلام سید والا

صدا دیتا ہوا یہ غازی جرار آتا ہے

یہ لگتا ہے کہ جیسے۔۔۔

الم بردار آتا ہے ۔۔۔


یہاں تنہا دل حیدر وہاں لاکھوں جفا پیکر

یہاں بس ہاتھ میں نیزہ وہاں تیغ و سناں خنجر

یہاں سوکھا ہے مشکیزہ وہاں سیراب ہے لشکر

یہاں شوق شہادت ہے وہاں شوقین مال و زر

مقابل مرحبوں کے صاحبِ کردار آتا ہے

یہ لگتا ہے کہ جیسے۔۔۔

الم بردار آتا ہے ۔۔۔


عدو سے چھین کر دریا الم عباس نے گاڑا

یزیدی فوج میں اس دم اچانک شور یہ اٹھا

ارے بھاگو ترای سے علی آیا علی آیا

پھر اس کے بعد دریا پر فقط غازی نظر آیا

جفا کروں میں بن کر موت کی للکار آتا ہے

یہ لگتا ہے کہ جیسے۔۔۔

الم بردار آتا ہے ۔۔۔


بھرا جس وقت مشکیزہ بڑا یاد آی معصومہ

لیےء پانی سوے خیمہ چلا سقہ سکینہ کا

بڑا جب گرد غازی کے یزیدی فوج کا حلقہ

کہا عباس نے دل میں سکینہ تم نہ گھبرانا

ابھی لیکر یہ مشکیزہ تیرا غمخوار آتا ہے

یہ لگتا ہے کہ جیسے۔۔۔

الم بردار آتا ہے ۔۔۔


الم غازی دلاور کا جب اس کے خون میں ڈوبا

بریدہ بازؤں والا نہ مشکیزہ بچا پایا

تڑپتا خاک پر دیکھا جو شہ نے بھای کا لاشہ

وفا کو ناز ہے تجھ پر پکارے سید والا

خدایا پاس اب تیرے میرا سالار آتا ہے

یہ لگتا ہے کہ جیسے۔۔۔

الم بردار آتا ہے ۔۔۔