Kanz e Aza

الم کس کا ہے

A noha written by Mohib Fazli. Lyrics in Urdu.

دبدبا کس کا حشم کس کا الم کس کا ہے

میرے غازی کے مقابل ہو یہ دم کس کا ہے


زمیں والے اسے ٹوٹے دلوں کی آس کہتے ہیں

شریعت میں اسے سادات کے احسان کہتے ہیں

کرم صبر و رضا کی سلطنت کا نام ہے شبیر

وفا کی آخری سرحد کو ہم عباس کہتے ہیں


دیکھنا تو کہیں اے دل یہ پیمبر تو نہیں

سردار فاطمہ زہرا پہ یہ خم کس کا ہے

دبدبا کس کا۔۔۔


حر نے اک پل میں شفاعت کی سند پای ہے

شب عاشور یہ اندازِ کرم‌ کس کا ہے

دبدبا کس کا۔۔۔


سوال اجر رسالت معاف ہونا ہے

منافقت کو ابھی بے نقاب ہونا ہے

علی کا بیٹا زمانے میں آنے والا ہے

ابھی تو باغ فدک کا حساب ہونا ہے


تم یہ کہتے ہو فدک حق ہے نبی زادی کا

ہم یہ کہتے ہیں عرب اور اجم کس کا ہے

دبدبا کس کا۔۔۔


حق کو زندہ کیا اولاد ابو طالب نے

ورنہ تاریخ شجاعت میں بھرم کس کا ہے

دبدبا کس کا۔۔۔


سنت احمد مختار ہے شبیر کا غم

اس حوالے سے زرا سونچ یہ غم کس کا ہے

دبدبا کس کا۔۔۔


آگ یہ کس نے لگای ہے در زہرا پر

تو ہی تاریخ بتادے یہ ستم کس کا ہے

دبدبا کس کا۔۔۔


یہ جہاں والے جسے مہر نبوت سمجھے

دوش احمد پہ محب نقش قدم کس کا ہے

دبدبا کس کا۔۔۔