Kanz e Aza

اربعین الحسین

A noha written by Shahid Baltistani. Lyrics in Urdu.

اربعیں اربعیں اربعین الحسین


لبیک یا زہرا لبیک یا حسین

اربعیں اربعیں اربعین الحسین


ہم جس سے زندہ ہیں وہ عزاداری ہے

یہ عزاداری تو ایک زمہ داری ہے

اور جو زواروں کی یہ خدمت گاری ہے

مہدی ک لشکر کی یہ بھی تیاری ہے

چاہے یہ گھر جلے چاہے یہ سر کٹے

روکے رکے گا نہ یہ قافلہ


اربعیں اربعیں اربعین الحسین

لبیک یا زہرا لبیک یا حسین


یہ سوے کربلا پیدل جو چلنا ہے

سجاد و زینب کی غربت کا پرسہ ہے

منظر یہ باطل کی نیندیں اڑاتا ہے

لبیک یا حسین کا ہر سو نعرہ ہے

یہ تعزیت حسین تیری نصرت حسین

ہے یہ پیام عزا و ولا


اربعیں اربعیں اربعین الحسین

لبیک یا زہرا لبیک یا حسین