Kanz e Aza

یا فاطمہ ردا میں

A noha written by Mir Takallum. Lyrics in Urdu.

مقتل میں گر رہا ہے سنبھالو حسین کو

یا فاطمہ ردا میں چھپالو حسین کو


پیوست ہے غریب کے پہلو میں برچیاں

تمکو بھی اٹھنے دیتی نہیں ٹوٹی پھسلیاں

لیکر علی کا نام اٹھالو حسین کو

یا فاطمہ ردا میں...


دیوار و در کے بیچ جو ارمان رہ گیا

رکھی ہوئی تھی دل میں جو محسن کے واسطے

وہ لوریاں بھی آج سنالو حسین کو

یا فاطمہ ردا میں...


سولہ پہر کی پیاس ہے اور ہے لبوں پہ دم

دیکر غریب بیٹے کو عباس کی قسم

پانی اگر ملے تو پلالو حسین کو

یا فاطمہ ردا میں...


شہ کی غریب بیٹی کے ارمان کی طرح

گودی میں لے کے تیسری شعبان کی طرح

کچھ دیر ہو سکے تو سلالو حسین کو

یا فاطمہ ردا میں...


حیدر تڑپ رہے ہیں پیمبر ہیں بیقرار

تم کیسے سن رہی ہو صداءیں یہ بار بار

اک شور ہے زمیں پہ گرالو حسین کو

یا فاطمہ ردا میں...


اچھے نہیں ارادے یزیدی سپاہ کے

پاؤں نکل رہے ہیں رکابوں سے شاہ کے

غازی نہیں ہیں تم ہی سنبھالو حسین کو

یا فاطمہ ردا میں...


زینب صدا یہ دیتی ہے اے بیقرار ماں

زخموں کو مل کے باندھیں گی حیدر کی بیٹیاں

خیمے میں ایک بار بلالو حسین کو

یا فاطمہ ردا میں...


رونے لگی اے میر تکلم وہ غم زدہ

پھیلا کے اپنے ہاتھ جو شبیر نے کہا

گودی میں تھوڑی دیر سلالو حسین کو

یا فاطمہ ردا میں...