کہتی تھی رو کر یہ ماں سینے میں دل ہے تپاں
ایک ہے کڑیل جواں دوسرا ہے بے زباں
دونوں سدھارے جناں دشت میں تنہا ہے ماں
سونا ہے سارا جہاں اجڑا پڑا ہے مکاں
آنکھوں سے خون ہے رواں
ہو علی اکبر کہاں
ہو علی اصغر کہاں
کرتی ہوں کب سے بکا دیتے نہیں تم صدا
کیوں ہوے مجھ سے خفا کیا ہویء مجھ سے خطا
جس طرح چھوٹے ہو تم مجھ سے میں تم پر فدا
اس طرح کوئی پسر ماں سے نہ ہوے جدا
دشت میں تم میری جاں
---ہو گےء کس جا نہاں
میری امیدیں گیء میرے سہارے گےء
جن کو سمجھتی تھی جاں ہاےء وہ پیارے گےء
پیاس سے تھے جاں بلب پیاسے ہی مارے گئے
کرب و بلا میں وہ آج ظلم کے مارے گئے
ہاتھوں سے خوں ہے رواں تم کو میں پاؤں کہاں
---ہو گےء کس جا نہاں
مفت جوانی تیری رایگا اکبر ہویء
خاک میں پوشیدہ آج صورت اصغر ہویء
سر سے ردا چھن گئی قید بھی مادر ہویء
رن میں نہ اب تک عماں مجھکو میسر ہویء
تم ہو سدھارے جہاں مجھکو بلالو وہاں
---ہو گےء کس جا نہاں
خیمہ جلا گھر لٹا بعد شہ دو جہاں
اب کوئی ممکن نہیں پوچھنے والا یہاں
اے میرے روح رواں اے میرے تاب و تواں
وادیء غربت میں آج چھٹ گیںء دونوں سے ماں
اک کا گلا چھد گیا ایک نے کھایء سناں
---ہو گےء کس جا نہاں
بولی مسور یہ ماں غم کی گھٹا چھا گئی
رن میں میرے شیر کو کس کی نظر کھا گئی
ہسلیوں والا جو تھا اس کو بھی موت آگئی
گھر کو تو ویراں کیا کرب و بلا بھا گئی
دل میں ہے اک کے سناں تیر نے لی ایک کی جاں
---ہو گےء کس جا نہاں