Kanz e Aza

ہند روتی تھی

A noha written by Mazhar Abidi. Lyrics in Urdu.

ہاے باپ کی یاد سکینہ کو جو تڑپاتی تھی

وا حسینا کی صدا کے وہ چلاتی تھی

یہ صدا ہند کے کانوں سے جو ٹکراتی تھی

ہند زندان کے دروازے پہ آ جاتی تھی


اس نے ایک دن کنیزوں سے پوچھا

کچھ بتاؤ کہ ہے ماجرا کیا

کس کی رونے کے ہے یہ صداییں

کون زندان میں کرتا ہے نوحہ

ہند روتی تھی زنداں کے در پر

ایک یتیمہ کی فریاد سن کر

ہند روتی تھی۔۔۔


الغرض آ گیء زندان تلک محو بکا

پڑھ کے زندان کے دربانوں نے در کھول دیا

باب زندان میں داخل جو ہوی وہ دکھیا

ایک بچی کو اندھیرے میں تڑپتے دیکھا

اپنے سینے سے اس کو لگایا

پوچ کر اشک بچی سے پوچھا

کیوں ہے نوحہ تیرا وا حسینا

نام بتلا دے اپنے پدر کا

ہند روتی تھی زنداں کے در پر

ایک یتیمہ کی فریاد سن کر

ہند روتی تھی۔۔۔


ہند نے پوچھا وطن‌ اس نے کہا بیوطنی

کام جب ہند نے پوچھا تو کہا سینہ زنی

جرم جب پوچھا تو وہ بولی غریبُ الوطنی

درد جب پوچھا تو کہنے لگی ایذا رسنی

ہند نے پوچھا کب سے ہو قیدی

پیٹ کے سر کو بولی وہ بچی

سال بھر قید میں یوں گزارا

نہ دوا ہے نہ مرحم ہے کوی

ہند روتی تھی زنداں کے در پر

ایک یتیمہ کی فریاد سن کر

ہند روتی تھی۔۔۔


ہند نے پوچھا مرض کیا ہے کہا بے پدری

رو کے وہ بولی دوا کیا ہے کہا نوحہ گری

گھر جو دریافت کیا کہنے لگی دربدری

بولی لیتا ہے خبر کون کہا بے خبری

ہند نے پوچھا غم کا مداوا

بولی بس آسرا ہے خدا کا

درد دل میں جو اٹھتا ہے میرے

نام لیتی ہوں مشکل کشاء کا

ہند روتی تھی زنداں کے در پر

ایک یتیمہ کی فریاد سن کر

ہند روتی تھی۔۔۔


نام حیدر کا سنا کرنے لگی ہند بکا

پوچھا بچی سے بھلا ان سے تیرا رشتہ کیا

روکے بچی نے کہا غم تو یہی ہے دکھیا

باپ شبیر ہے دادا ہے میرے شیر خدا

کیا کہے اور عرفان و مظہر

پھینک دی ہند نے سر سے چادر

بچھ گیا قید میں فرش ماتم

وا حسینا تھا سب کی زباں پر


ہاے حسینا ہاے حسینا ہاے حسینا