Kanz e Aza

ہاے غازی عباس

A noha written by Shakeel Kazmi. Lyrics in Urdu.

کربوبلا کے دشت میں گونجی ہے یہ صدا

ہاے غازی عباس ہاے غازی عباس


مارا گیا ہے دشت میں پیاسا شہ ہدا

ہاے غازی عباس ہاے غازی عباس


شانے کٹا کے سو گےء دریا کے کنارے

بالی سکینہ آپ کو رہ رہ کے پکارے

دریا سے آ کے بچی کو اب دیدو دلاسہ

ہاے غازی عباس۔۔۔

کربوبلا کے دشت۔۔۔


چھینی ہے اسکی بالیاں مارے ہیں طمانچے

بالی سکینہ روتی ہے دو آ کے دلاسے

کیسا ستم یہ ننھی سی بچی پہ ہو گیا

ہاے غازی عباس۔۔۔

کربوبلا کے دشت۔۔۔


سجاد تنہا ہے انہیں آ کر کے بچالو

جلتے ہوے خیموں کی زرا آگ بجھا دو

آ کے سہارا دیجئے زینب ہوی تنہا

ہاے غازی عباس۔۔۔

کربوبلا کے دشت۔۔۔


بچے ہیں تنہا بی بیاں گھبرای ہوی ہیں

شام غریباں دیکھ کے تھرای ہوی ہیں

اہلِ حرم پہ ہوتی ہے ہر طرح کی جفا

ہاے غازی عباس۔۔۔

کربوبلا کے دشت۔۔۔


بازاروں سے لے جاےنگے ہم اہلِ حرم کو

سجاد بھلا کیسے سہے کوہ ستم کو

کیسے سہے گا زخم یہ سجاد اکیلا

ہاے غازی عباس۔۔۔

کربوبلا کے دشت۔۔۔


چھای ہے گھٹا ظلم کی ہر سوں چلے آؤ

زینب پکاری اکبر مہرو چلے آؤ

عباس کہاں ہے انہیں آواز دو بیٹا

ہاے غازی عباس۔۔۔

کربوبلا کے دشت۔۔۔


دیکھو شکیل پرچم عباس اٹھا ہے

دل تھام کے ریحان نے یہ نوحہ پڑھا ہے

مشک سکینہ دیکھ کے پھٹتا ہے کلیجہ

ہاے غازی عباس۔۔۔

کربوبلا کے دشت۔۔۔