Kanz e Aza

ہاے حسین جان

A noha written by Rehaan Azmi. Lyrics in Urdu.

اے کربلا خیال رکھیو

تیری آغوش میں سوتا ہے حسین

اک ضعیف ماں کا

ایک ضعیف بیٹا ہےحسین

اور ایک یتیم بیٹی کا

ایک یتیم بابا ہے حسین

میرا مظلوم

میرا بیکس میرا پیاسا

پیاسا ہے حسین


ہاے آواز یہ آتی ہے سر کربوبلا

جیسے کرتی ہو کوی ماں کوی بیٹی گریہ

جس طرح کوئی بہن روے کہے واویلا

یا نبی قتل ہوا آپ کا پیارا بیٹا

ہاے حسین جان


آی آواز نبی یہ دوسرا مقتل میں

میرے بچے تجھے آی ہے قضا جنگل میں

اے میرے نور نظر

کشتۂ تیغ جفا ہاے حسین

ہاے حسین جان۔۔۔


ہاتھ پہلو پہ رکھے دیتی تھی زہرا یہ صدا

چکیاں پیس کے اس ماں نے تجھے پالا تھا

میری گودی میں ہوا

سر تیرا تن سے جدا ہاے حسین

ہاے حسین جان۔۔۔


وقتِ آخر بھی تھا زینب کے لبوں پر یہ سخن

ہاے بھای تجھے جی بھر کے نہیں روی بہن

تشنگی باقی رہی آ گیء مجھکو قضا

ہاے حسین جان۔۔۔


میرے بابا کی خطا کیا تھی بتا اے ظالم

کوی چادر تن بے سر پہ اڑھا دے ظالم

سوے گی بیٹی کہاں

تھی سکینہ کی صدا ہاے حسین

ہاے حسین جان۔۔۔


ایک ننھی سی لحد جو ہے سر دشت بلا

اس میں جو سوتا ہے اس بچے کا زخمی ہے گلا

اپنے بابا کے لئے

روح اصغر نے کہا ہاے حسین

ہاے حسین جان۔۔۔


عشق غم کہتے ہے اس بات میں سچائی ہے

بات ریحان جو درویش نے سمجھای ہے

دل بھی کہتا ہے میرا

یہ ہے تسبیح خدا ہاے حسین

ہاے حسین جان۔۔۔