Kanz e Aza

گھر میں اہل بیت

A noha. Lyrics in Urdu.

گھر میں اہل بیت کے ماتم ہے خیبر گیر کا

ہو گیا سورج غروب اسلام کی تقدیر کا


ماں کی الفت چھین لی امت نے کل کی بات ہے

آج بابا بھی جہاں سے اٹھ گیا شبیر کا

گھر میں اہل بیت کے۔۔۔


ابنِ ملجم نے دو پارہ کر دیا قلب رسول

فرق حیدر میں اتر آیا ہے پھل شمشیر کا

گھر میں اہل بیت کے۔۔۔


کربلا میں اس کا ہی فرزند ترسے آب کو

اپنے قاتل کو پلاے جو پیالا شیر کا

گھر میں اہل بیت کے۔۔۔


شام و کوفہ کے تصور میں تڑپ کے مرتظی

تک رہے ہے یاس سے سر زینب دلگیر کا

گھر میں اہل بیت کے۔۔۔


تھام کر عباس کا بازو یہ حیدر نے کہا

کربلا میں دھیان رکھنا چادر ہمشیر کا

گھر میں اہل بیت کے۔۔۔


گردن حیدر میں جو باندھی گیء ہے ریسماں

پھر دکھاے گا فلک منظر اسی تصویر کا

گھر میں اہل بیت کے۔۔۔


سیدہ کے گھر میں برپا آج پھر کہرام ہے

حال ہے بے حال غم سے شبر و شبیر کا

گھر میں اہل بیت کے۔۔۔