گھر لٹ گیا چادر چھنی ہو گیء میں بے ردا
زینب دکھی دیتی رہی نانا کے روضے پر صدا
گھر لٹ گیا چادر چھنی ہو گیء میں بے ردا
جس کے گلے کو چوم کر نانا تم روے عمر بھر
سجدے میں ہی اس کی پیاسی گردن پہ خنجر چل گیا
گھر لٹ گیا چادر چھنی۔۔۔
جس کے سہارے میں دکھی نانا مدینے سے چلی
وہ بے خطا مارا گیا دریا کنارے با وفا
گھر لٹ گیا چادر چھنی۔۔۔
قاسم کی شادی یوی ہوی امت نے مہندی لوٹ لی
سہرا میں بھی بکھری ہوی سہرے کی لڑیاں جا بجا
گھر لٹ گیا چادر چھنی۔۔۔
صغرا تھی جسکی منتظر چھد گیا اسکا جگر
اکبر جواں کھا کر سناں جلتی زمیں پر سو گیا
گھر لٹ گیا چادر چھنی۔۔۔
دیکھی جو میری بیکسی شام غریباں رو پڑی
وارث میرے مارے گۓ ہو گیء بے آسرا
گھر لٹ گیا چادر چھنی۔۔۔
بھای کا صدمہ سہہ گیء نانا میں تنہا رہ گیء
امت تیری ہنستی رہی روتی میں با خدا
گھر لٹ گیا چادر چھنی۔۔۔
دیکھا جو بلوہء عام میں خون رویا عابد شام میں
درباروں میں بازاروں میں مجھکو پھرایا بے خطا
گھر لٹ گیا چادر چھنی۔۔۔
جواد علی کی لاڈلی میثم یوں روتی رہ گیء
دین خدا تو بچ گیا گھر میرا ویراں ہو گیا
گھر لٹ گیا چادر چھنی۔۔۔