کیسے ہو مسلمان چراغوں کو بجھادو
شہزادیء کونین کھلے سر ہے ردا دو
اٹھتا ہوا خیموں سے دھواں دیکھنے والوں
اسلام کے گھر میں ہے لگی آگ بجھادو
کیسے ہو مسلمان۔۔۔
اس دن کے لئے پالا تھا کیا بنت نبی نے
شبیر کا سر کاٹ کے نیزے پہ چڑھادو
کیسے ہو مسلمان۔۔۔
گھوڑوں سے تن سبط نبی روند رہے ہو
در پر ہے بہن رن کی زرا خاک اڑادو
کیسے ہو مسلمان۔۔۔
یہ شام کا بازار محمد کی نواسی
عریاں سر اسلام ہے چادر تو اڑھادو
کیسے ہو مسلمان۔۔۔
ماں دیکھ نہ لے سر کو کہیں بر سرِ نیزہ
جس پر سر اصغر بے زرا دور ہٹا دو
کیسے ہو مسلمان۔۔۔
گھبرا کے طمانچوں سے یہ کہتی تھی سکینہ
اچھی پھپھی اماں میرے عمو کو بلا دو
کیسے ہو مسلمان۔۔۔
شبیر کے ماتم کی صدا گونج رہی ہے
اٹھو میری آواز سے آواز ملا دو
کیسے ہو مسلمان۔۔۔