Kanz e Aza

کیسے ناصر ملے ایسے

A noha written by Tajammul Lakhnavi. Lyrics in Urdu.

کیسے ناصر ملے ایسے شاہِ دلگیر سے پہلے

وفا کی لاج رکھ لی مر گئے شبیر سے پہلے


بڑی شرمندگی اُن کو ہوئی میدانِ خیبر میں

علم لے کر جو نکلے شاہِ خیبر گیر سے پہلے

کیسے ناصر ملے۔۔۔


سند قرآن کی اہلِبیت کے حق میں بتا تی ہے

یہ طاہر تھے نزولِ آیہِ تطہیر سے پہلے

کیسے ناصر ملے ۔۔۔۔۔


پتہ چلتا ہے یہ انجامِ حُر سے دیکھ لے دُنیا

درِ جنت نہیں ملتا درِ شبیر سے پہلے

کیسے ناصر ملے۔۔۔


شہیدِ راہِ حق اکبر ہوئے بے شیر سے پہلے

کلیجہ شِہ کا تھا نوکِ سِناں پر تیر سے پہلے

کیسے ناصر ملے۔۔۔


کہا اکبر سے شِہ نے مجھ کو کیوں مجبور کرتے ہو

رضا مرنے کی مانگو زینب ِ دلگیر سے پہلے

کیسے ناصر ملے۔۔۔


غمِ سرور دیا حق نے تجمل شُکر لازم ہے

بڑی دولت عطا کی خُلد جاگیر سے پہلے

کیسے ناصر ملے۔۔۔