شام غریباں شام غریباں
جل گئے خیمے سوگیا لشکر
لٹ گیا سارا گھر زینب کا اب ہے تنہا
نا سرور ہے نا اکبر ہے نا غازی ہے
لعیں نیزے سے چادر چھینتا ہے کیا کرے زینب
تھی جس بھائی سے ڈھارس مرگیا ہے کیا کرے زینب
مناتا ہے خوشی ظالم دکھاتا ہے مجھے خنجر
بلا عباس کو اپنے یہ کہتا ہے وہ ہنس ہنس کر
لہو چادر سے میری پونچھتا ہے کیا کرے زینب
لعیں نیزے سے چادر۔۔۔
تری ہر ضرب کا غازی بہن سے لے گا وہ بدلہ
لعیں خیمے میں آیا ہے اُٹھاکر ہاتھ میں دُرہ
تمہی بنتِ علی ہو پوچھتا ہے کیا کرے زینب
لعیں نیزے سے چادر۔۔۔
بڑی غربت کا عالم ہے بندھے ہیں ہاتھ گردن سے
بجھائے آگ وہ کیسے سکینہ تیرے دامن سے
اور اب ظالم طمانچہ مارتا ہے کیا کرے زینب
لعیں نیزے سے چادر۔۔۔
کہا زینب نے عابد سے امامِ وقت بتلائیں
یہیں خیموں میں جل جائیں یا ہم باہر نکل جائیں
اُٹھو سجاد مشکل مرحلہ ہے کیا کرے زینب
لعیں نیزے سے چادر۔۔۔
کہا یہ سعد کے بیٹے نے آکر ابنِ نوفل سے
سفر میں چاہے سب سوئیں مگر زینب نہیں سوئے
ابھی سے ورم رُخ پر آگیا ہے کیا کرے زینب
لعیں نیزے سے چادر۔۔۔
اُسے اک ماں کی طرح اپنے سینے سے لگا لیتی
رسن ہاتھوں میں نا ہوتی تو گرنے سے بچا لیتی
سرِ غازی سناں سے گر رہا ہے کیا کرے زینب
لعیں نیزے سے چادر۔۔۔
کوئی اپنا نہیں تنہا کھڑی ہے دشت میں دیکھو
کفن کیسے دے اٹھارا بنی ہاشم کے لاشوں کو
مدینہ تو نہیں یہ کربلا ہے کیا کرے زینب
لعیں نیزے سے چادر۔۔۔
کہاں ہو لعل آجاؤ تمہیں ماں یاد کرتی ہے
اُٹھاکر راکھ ہاتھوں میں رباب اک سمت بیٹھی ہے
علی اصغر کا جھولا جل چکا ہے کیا کرے زینب
لعیں نیزے سے چادر۔۔۔
ہے پہلی شب یتیمی کی اُسے نیند آئیگی کیسے
اے ذیشان و رضا بالی سکینہ سوتی تھی جس پے
وہ سینہ رن میں تیروں سے بھرا ہے کیا کرے زینب
لعیں نیزے سے چادر۔۔۔