کیوں مجھ پہ ستم ڈھانے لگا شمر ستمگر
کیا میں یتیم ہوں
مقتل میں سکینہ یہ بکا کرتی تھی رو کر
کیا میں یتیم ہوں
کھاتا ہی نہیں رحم غریبوں پہ زرا بھی
درے وہ لگاتا ہے کبھی دیتا گھڑکی
رہ رہ کے مجھے ہوتا ہے احساس یہاں پر
کیا میں یتیم ہوں۔۔۔
دم گھٹتا ہے اس ظلم کے ماحول سے میرا
یاد آتی ہے بابا کی تو پھٹتا ہے کلیجہ
سونے کے لئے مجھکو ملا خاک کا بستر
کیا میں یتیم ہوں۔۔۔
سجاد بھی سینے سے لگاتا ہے یہ کہہ کر
اب لوٹ کے آییں گے نہیں بابا کبھی گھر
اس بات پہ چلتے ہے میرے قلب پہ خنجر
کیا میں یتیم ہوں۔۔۔
بس اتنا بتا دیجیۓ مجھکو پھپھی اماں
کب تک مجھے اس دشت میں رہنا ہے حراساں
بابا کو صدا دیتی ہوں آتے نہیں کیوں کر
کیا میں یتیم ہوں۔۔۔
بکھرے ہوئے لاشے ہے بیاباں میں ہر سوں
اس دشت میں کیوں چھوڑ گےء ہیں مجھے عمو
کیوں نہیں لیتا کوی خبر بھی میری آ کر
کیا میں یتیم ہوں۔۔۔
اماں مجھے آغوش میں تم اپنی چھپا لو
کچھ دیر تو پہلو میں زرا مجھکو سلا لو
میں جاگتی رہتی ہوں تو رہتا ہے یہی ڈر
کیا میں یتیم ہوں۔۔۔
اے بابا کہاں ہو میں تمہیں ڈھونڈ رہی ہوں
ہر لاش کو بابا کی سمجھ کر میں گری ہوں
پتھر سے کبھی لاشوں سے کھاتی ہوں ٹھوکر
کیا میں یتیم ہوں۔۔۔
بن باپ کی بچی کی فغاں صفدر و مظہر
ایک مرثیہ لگنے لگی قرطاس پہ آ کر
جب خاک اڑاتے ہوئے کہتی تھی وہ مضطر
کیا میں یتیم ہوں۔۔۔