آ گیا شام کا بازار کہاں ہو عباس
میرے مونس میرے غم خوار کہاں ہو عباس
کس مصیبت میں ہے بھیا یہ بہن دیکھ تو لو
میرے غازی میرے ہاتھوں میں رسن دیکھ تو لو
کوئی یاور نہ مددگار کہاں ہو عباس
آ گیا شام کا بازار۔۔۔
وہ نقاہت ہے چلا بھی نہیں جاتا مجھ سے
بیٹھتی ہوں تو اٹھا بھی نہیں جاتا مجھ سے
المدد شہ کے علمدار کہاں ہو عباس
آ گیا شام کا بازار۔۔۔
کیا کہوں کس سے کہوں حال بھلا عابد کا
کس گیا طوق کے کانٹوں سے گلا عابد کا
سانس لینا بھی ہے دشوار کہاں ہو عباس
آ گیا شام کا بازار۔۔۔
پردے مجروح ایک درد جگہ دیتی ہے
بیڑیاں بھی تمہیں رو رو کے صدا دیتی ہے
قید ہے عابد بیمار کہاں ہو عباس
آ گیا شام کا بازار۔۔۔
مجھ سے پوچھے کوئی احساس غریب الوطنی
ہر نفس دل میں میرے چبھتی ہے برچھی کی انی
مر گیا اکبر جرار کہاں ہو عباس
آ گیا شام کا بازار۔۔۔
کیسے ہوتا تیری غیرت کو گوارا بھیا
نام لے کر مجھے ظالم نے پکارا بھیا
ہم پہ ہنستے ہے سب اغیار کہاں ہو عباس
آ گیا شام کا بازار۔۔۔
ہبشی آ گےء فضہ کی حمایت کے لئے
کیوں نہیں آتے بھلا تم میری نصرت کے لئے
تازیانوں کی ہے بوچھار کہاں ہو عباس
آ گیا شام کا بازار۔۔۔
کھل کے روتی نہیں مظلوم یتیمہ بھیا
سسکیاں لیتی ہے رہ رہ کے سکینہ بھیا
کتنا کرتی تھی تمہیں پیار کہاں ہو عباس
آ گیا شام کا بازار۔۔۔
تم نہیں ہو تو سکینہ پہ ستم ہوتے ہیں
خشک آنکھیں ہیں مگر کان لہو روتے ہیں
مرثیہ پڑھتے ہیں رخسار کہاں ہو عباس
آ گیا شام کا بازار۔۔۔
لٹ گیا گھر میرا اور غم کی اجازت بھی نہیں
کتنی مجبور ہوں ماتم کی اجازت بھی نہیں
ہوں رسن پستہ عزادار کہاں ہو عباس
آ گیا شام کا بازار۔۔۔
ہے بپا شام کے بازار میں عامر محشر
نوک نیزے سے گرا جاتا ہے ایک سر نیر
بین کرتے ہیں گرفتار کہاں ہو عباس
آ گیا شام کا بازار۔۔۔