Kanz e Aza

کوفے میں کربلا کے

A noha written by Hasnain Akbar. Lyrics in Urdu.

کوفے میں کربلا کے ہیں آثار یا حسین

شیر خدا پہ چل گیء تلوار یا حسین


خاک اڑ رہی ہے مسجد کوفہ میں ہر طرف

پھر لٹ گیء رسول کی سرکار یا حسین

کوفے میں کربلا کے۔۔۔


زینب کو دیکھ دیکھ کے روتے ہیں مرتظی

یاد آ رہا ہے شام کا بازار یا حسین

کوفے میں کربلا کے۔۔۔


بہنوں کے آشک پوچھنے والے تو آپ ہیں

ہاے مگر سکینہ کے رخسار یا حسین

کوفے میں کربلا کے۔۔۔


ٹہرے گا تیرا ذربوں پہ جا کر یہ سلسلہ

سجدے میں آج پہلا ہوا وار یا حسین

کوفے میں کربلا کے۔۔۔


کوزوں میں شیر آیا تو تکتے تھے بار بار

تیرے لبوں کو حیدر کرار یا حسین

کوفے میں کربلا کے۔۔۔


یاد آ رہا ہے نزع میں مولا کو وہ سماں

زینب ہے اور کوچہء بازار یا حسین

کوفے میں کربلا کے۔۔۔


اب ماں کے ساتھ باپ کو روے نگی بیٹیاں

غم اور دے گا عید کا تہوار یا حسین

کوفے میں کربلا کے۔۔۔


اکبر کیا علی نے شہادت سے احتمام

کوفے سے چن کے اپنے وفادار یا حسین

کوفے میں کربلا کے۔۔۔