Kanz e Aza

کس طرح اپنی

A noha written by Meer Nazeer Baqari. Lyrics in Urdu.

کس طرح اپنی تباہی کی خبر لے جائے

پاس زینب کے بچا کیا ہے جو گھر لے جائے


لے گئی باپ کا سایہ تو سروںسے اُن کے

اب یتیموں کو ہوا چاہے جدھر لے جائے

پاس زینب کے۔۔۔

کس طرح اپنی ۔۔۔


ایک دو گھر کے چراغوں کو بجھادے لیکن

چھین کر کوئی نہ اُمیدِ سحر لے جائے

پاس زینب کے۔۔۔

کس طرح اپنی ۔۔۔


پائوں زخمی ہے تو راہوں میں ہے پتھر کانٹے

جانے عابد کو کہاں تک یہ سفر لے جائے

پاس زینب کے۔۔۔

کس طرح اپنی ۔۔۔


بولی ہوں گی علی اکبر کو سجا کر زینب

چاند کو میرے کسی کی نہ نظر لگ جائے

پاس زینب کے۔۔۔

کس طرح اپنی ۔۔۔


سوچتی ہوں گی یہ بانو میرا بچ جائے سہاگ

حُرملہ مجھ سے میرا لختِ جگر لے جائے

پاس زینب کے۔۔۔

کس طرح اپنی ۔۔۔


رکھ کے آنکھوں کے سلگتے ہوئے اس مقتل میں

لاش بچوں کی کہ شبیر کا سر لے جائے

پاس زینب کے۔۔۔

کس طرح اپنی ۔۔۔


شاعری کی میری معیار یہی ہوگی نظیر

ذکرِسرورمیں مجھے موت اگر لے جائے

پاس زینب کے۔۔۔