کربلا والوں پہ یہ کیسا محرم آیا
خون ٹپکتا ہوا عباس کا پرچم آیا
کربلا والوں پہ۔۔۔
جیسے جیسے میرے غازی کا علم جھُکتا گیا
پُشت میں حضرتِ شبیر کی بھی خم آیا
خون ٹپکتا ہوا۔۔۔
کربلا والوں پہ۔۔۔
کربلا دیکھ لے اسلام بچانے کے لیئے
ساتھ کُنبے کو لیئے وارثِ آدم آیا
خون ٹپکتا ہوا۔۔۔
کربلا والوں پہ۔۔۔
اپنے لئے شبیر نے اب مانگا تھا پانی
معصوم کے رونے کے سبب مانگا تھا پانی
جب پیاس سے معصوم کا دم آیا لبوں پر
ظالم سے نبی زادے نے تب مانگا تھا پانی
ظالموں اس کو تو دو بوند پلا دو پانی
اب لبوں پر میرے بے شیر کا ہے دم آیا
خون ٹپکتا ہوا۔۔۔
کربلا والوں پہ۔۔۔
سارے موسم تو گُزر جاتے ہیں آ کے لیکن
بس ہمیشہ کے لیئے موسمِ ماتم آیا
خون ٹپکتا ہوا۔۔۔
کربلا والوں پہ۔۔۔
رونے کے لئے نام ہی کافی ہے تمہارا
ہم ہنستے ہوئے ماہ محرم نہیں کرتے
ان ہاتھوں کو احمد کی شفاعت نہ ملے گی
جو حضرت شبیر ماتم نہیں کرتے
چاند ریحان نظر آیا محرم کا ادھر
خُلد میں اشک میری آنکھ میں پیہم آیا
خون ٹپکتا ہوا۔۔۔
کربلا والوں پہ۔۔۔