Kanz e Aza

کلثوم نے محمل

A noha written by Rehaan Azmi. Lyrics in Urdu.

یثرب نظر آیا

کلثوم نے محمل کے جو پردے کو اُٹھایا

یثرب۔۔۔

اپنا تھا وطن اور پرایا نظر آیا

کلثوم نے ۔۔۔


منہ ڈھانپ کے رونے لگی احمد کی نواسی

اللہ رے اُداسی ویران در و بام تھے

اُجڑا بنی ہاشم کا محلّہ نظر آیا

کلثوم نے ۔۔۔


وہ گلیاں جہاں عون و محمد کبھی کھیلے

عبداللہ وہاں پھرتے تھے خاموش اکیلے

ہر سمت میں بچوں کا سراپا نظر آیا

کلثوم نے ۔۔۔


صغرا نے خبر پائی کے لوٹ آئے مسافر

خوش ہوگئی روزے پہ نبی کے ہوئی حاضر

کیا سوچا تھا صغرا نے اُسے کیا نظر آیا

کلثوم نے ۔۔۔


اُجڑی ہوئی ہر مانگ تھی ہر گود تھی خالی

اصغر کا شلوکا تھا سکینہ کی تھی بالی

عباس کا پرچم بھی اکیلا نظر آیا

کلثوم نے ۔۔۔


جس وقت رُکی نانا کے روزے پہ اماری

ناقے سے گری خاک پہ وہ درد کی ماری

روتا ہوا نانا کا جو چہرہ نظر آیا

کلثوم نے ۔۔۔


صغرا نے کہا اماں سے کیوں گود ہے خالی

اک آہ بھری بانو نے کچھ منہ سے نہ بولی

رونے لگی جلتا ہوا جھولا نظر آیا

کلثوم نے ۔۔۔


بن بھائی کے داخل ہوئی جو اپنے ہی گھر میں

غش آگیاطاقت نہ رہی قلب و جگر میں

بے گوروکفن بھائی کا لاشہ نظر آیا

کلثوم نے ۔۔۔


حُجرے میں نظر آئے نہیں قاسم و اکبر

کہنے لگی میں چھوڑگئی تھی یہ بھرا گھر

گھر قبر کے ماحول میںڈھلتا نظر آیا

کلثوم نے ۔۔۔


بستر تو وہاں عون و محمد کے سجے تھے

اور طاق میں اصغر کے کھلونے بھی رکھے تھے

لیکن نہ کوئی کھیلنے والا نظر آیا

کلثوم نے ۔۔۔


اے سرور و ریحان غمِ شاہِ ہُدا سے

سیدانیاں اُٹھی نا کبھی فرشِ عزا سے

آنکھوں میں لہو ہونٹوں پہ نوحہ نظر آیا کلثوم نے ۔۔۔